کوٹٹایم، 15؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) ناگالینڈ میں باغیوں کے ساتھ ہوئے تصادم میں 24سال پہلے اپنی جان گنوا دینے والے فوجی افسر لیفٹیننٹ تھامس جوزف کے باقیات ان کے آبائی شہر کجیرامٹن لائے گئے جہاں افسر کو چرچ میں سرکاری اور فوجی اعزاز کے آخری الوداعی دی گئی۔افسر کے باقیات جمعہ کوہولی کراس چرچ لائے گئے، جہاں ان کے خاندان والوں کی طرف سے دعا کی گئی،جوزف ناگالینڈ عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑتے ہوئے 12جون، 1992کو شہید ہو گئے تھے اور ان کی لاش کو ناگالینڈ کے چاکاباما میں واقع چرچ میں ہی دفنا دیا گیا تھا۔جوزف کے ہندوستانی فوجی اکیڈمی کی ساتھیوں کی کوششوں سے ہی ان کے والدین ناگالینڈ جاکر اپنے بیٹے کی باقیات کو آبائی ریاست واپس لانے میں کامیاب ہوئے۔افسر کے والد صوبے دار میجر (ریٹائرڈ) اے ٹی تھامس اور ماں روجما جوزف نم آنکھوں سے ترنگے میں لپٹے ہوئے اپنے بیٹے کے تابوت کو دیکھ رہے تھے،ان دونوں نے تابوت کو چوما اور آخری الوداعی دی،آخری الوداعی کے وقت فوجی افسر چرچ میں موجود تھے۔